کراچی اور لاہور میں نئی پچز کی تیاری کا کام شروع، پی سی بی نے ویڈیو شیئر کر دی
اس بار ڈھاکا گھاس لگائی جارہی ہے، کراچی میں13پچز کے سکوائر کو بدلا جارہا ہے، پچ نمبر 3 کیلئے آسٹریلیا سے مٹی منگوائی ہے، 11 پچز میں ڈیڑھ انچ نئی مٹی ڈالی جائیگی جسکے بعد اس میں کھاد، دیگر لوازمات کی مدد سے انہیں نئی شکل دی جائیگی: چیف کیوریٹر آغا زاہد
ذیشان مہتاب بدھ 20 اپریل 2022 11:44
(جاری ہے)
پی سی بی کے چیف کیوریٹر آغا زاہد کا کہنا ہے کہ وقفے کو سامنے رکھتے ہوئے پچوں میں خامیوں کو دور کیا جارہا ہے۔
سیزن ختم ہونے کے بعد نئی مٹی اور گھاس کا تجربہ کیا جارہا ہے۔ پچوں کو جاندار بنانے کے لئے چار مرحلوں میں یہ کام ہوگا۔ اس بار ڈھاکا گھاس لگائی جارہی ہے۔ دیسی گھاس بھی لگائی جارہی ہے۔ کراچی میں13پچوں کے سکوائر کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ پچ نمبر تین کیلئے آسٹریلیا سے مٹی منگوائی گئی ہے۔ گیارہ پچوں میں ڈیڑھ انچ نئی مٹی ڈالی جائے گی جس کے بعد اس میں کھاد اور دیگر لوازمات کی مدد سے انہیں نئی شکل دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے آسٹریلوی پچ کنسلٹنٹ کی خدمات بھی حاصل کی ہے وہ بھی پاکستان آکر پچوں کے بارے میں اپنی رپورٹ دیں گے۔ آسٹریلوی ماہر یہ رپورٹ بھی دیں گے کہ پاکستان میں ڈراپ ان پچیں کتنی مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی کی پچوں کی اپ گریڈیشن ہورہی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.