رمضان سپورٹس فیسٹیول کے باسکٹ بال کے ایونٹ میں ایس اے جی نے کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 23 اپریل 2022 14:32

رمضان سپورٹس فیسٹیول کے باسکٹ بال کے ایونٹ میں ایس اے جی نے کامیابی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2022ء) رمضان سپورٹس فیسٹیول کے باسکٹ بال کے ایونٹ میں ایس اے جی نے یونائیٹڈ کنگز کو شکست دے کر فتح حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے اور ایم ای آئی کے تعاون سے ایونٹ کا فائنل میچ یونائیٹڈ کنگز اور ایس اے جی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایس اے جی نے 27 کے مقابلے میں 40 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم ایس اے جی کے جنید اور اورنگزیب نے بالترتیب 14 اور 8 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ دوسری پوزیشن پر آنے والی ٹیم یونائیٹڈ کنگز کیعمران اور عمر نے بالترتیب 8 اور 6 پوائنٹس حاصل کئے۔

متعلقہ عنوان :