شازش کہانی جھوٹ،عمران مزید رہتا تو ملک تباہ ہوجاتا،نہال ہاشمی

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم متحد ہے، دعوت افطار سے ایم کیو ایم کے محمد حسین،اسد عثمانی کا خطاب

جمعرات 28 اپریل 2022 16:26

شازش کہانی جھوٹ،عمران مزید رہتا تو ملک تباہ ہوجاتا،نہال ہاشمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2022ء) سازش کہانی جھوٹ ،اگر عمران حکومت کو ڈیڑھ سال اور مل جاتے توملک تباہ اور معیشت برباد ہو جاتی ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیک ن کے رہنما وسابق سینیٹر نہال ہاشمی نے شاہ فیصل ٹائون میں دعوتِ افطار وڈینر سے دوران خطاب کرتے ہو ئے کیا۔دعوتِ افطار ، ڈینر میں مسلم لیک کے زمہ داروں ،سیاسی ،سماجی رہنمائوں سمیت دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دوران خطاب نہا ل ہاشمی نے جامعہ کراچی میں وین دھماکے کی مذمت کی ا ور جانی نقصان پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگر دی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے ،واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے حائق قوم کے سامنے لائیں گے ،انہوں نے کہا کہ رمضان نیکیو ں کا مہینہ ہے اگر نیکیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے تو دنیا جنت بن سکتی ہے، دعوت سے ایم کیو ایم کے محمد حسین ،مسلم لیکی رہنمااسدعثمانی، فیروز خان، خرم عباس بھٹی،علیم لاشاری،حافظ اقبال ، عالم علی نے بھی خطاب کیا۔