پاکستان اور کیوبا کے مابین دو طرفہ تعلقات خوش آئند ہیں ، حنا ربانی کھر

جمعرات 28 اپریل 2022 21:11

پاکستان اور کیوبا کے مابین دو طرفہ تعلقات خوش آئند ہیں ، حنا ربانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2022ء) وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پاکستان اور کیوبا کے مابین دو طرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے انہیں مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں کیوبا کے سفیر زینر کارو سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی ۔وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے 2005 کے زلزلے کے دوران کیوبا کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ معاونت کو سراہا

متعلقہ عنوان :