Live Updates

حرم کے افسوسناک واقعے پر سیاست قابل مذمت ہے، الطاف شکور

مذہب کو بنیاد بنا کر حکمران اور اپوزیشن ذاتی عناد نکال رہے ہیں۔پاکستان کے سیاست دان اس وقت پست ترین سطح پر ہیں: چیئرمین پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی

پیر 2 مئی 2022 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2022ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ حرم کے افسوسناک واقعے پر سیاست قابل مذمت ہے۔ مذہب کو بنیاد بنا کر حکمران اور اپوزیشن ذاتی عناد نکال رہے ہیں۔پاکستان کے سیاست دان اس وقت پست ترین سطح پر ہیں۔ حکمراں ایک جملے میں کہتے ہیں کہ ہم انتقام کی سیاست ہر یقین نہیں رکھتے ہیں اور دوسرے جملے میں کہتے ہیں کہ قانون اپنا راستہ لے گی۔

جب پاکستان کا وزیر داخلہ ذاتی انتقامی کاروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الجھا کر رکھے گا تو دہشت گردی کی کاروائیوں پر کون نظر رکھے گا ملک میں قانون کی عمل داری عملی طور پر ختم ہو چکی ہے اور اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں جنہوں نے کرپشن کے پرفریب نعرے میں قوم کو الجھائے رکھا، اپوزیشن کو نظر بند رکھا لیکن سزا ایک کو بھی نہیں دے سکے۔

(جاری ہے)

کپتان سازش کا ڈرامہ بند کریں اور حقائق پر بات کریں۔ پاکستان میں انارکی پھیلنے کا شدید خطرہ ہے اور اس کے ذمہ دار بگ تھری ہوں گے۔ نوجوان جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں اور سیاست دانوں کے ذاتی مفاد کا ایندھن نہ بنیں،یہی اس سال کی عیدالفطر کا پیغام ہے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کے چیئرمین الطاف ش کور نے مزید کہا کہ ملک کو مزید غربت اور بدحالی کی طرف دھکیلاجا ریا ہے۔

یہ روش اب ختم ہونی چاہیے کہ پانچ ہزار افراد کو ڈی چوک میں ایک ہفتے کے لئے جمع کر کے کنسرٹ کرایا جائے اور اپنی بات کو دھونس اور دھاندلی سے منوایا جائے۔ شہباز شریف زبانی جمع خرچ اور اچھل کود کی بجائے معیشت اور امن کی بحالی کے لئے راست اقدامات کریں۔ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کی لڑائی کا فائدہ پاکستان کی سب سے کرپٹ پارٹی پیپلز پارٹی کو ہو رہا ہے۔ اگر یہ طوائف الملوکی پھیل گئی تو اس کا فائدہ دشمن کو ہوگا
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات