طاغوتی نظام نے دنیا کو تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں دیا،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی

جمعرات 5 مئی 2022 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2022ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ عید الفطر روزوں کا انعام ہے اس ماہ جس فرد نے بھی ایمان واحتسان کے ساتھ اپنا کام احسن طریقے سے سرانجام دیا تو دنیاوآخرت میں فلاح پاگیا،عید کادن اللہ تعالیٰ سے شکر اداکرنے کا دن ہے اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے مسلمان پیداکیا اور ایک امت بنایا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیوکراچی جامع مسجدوعیدگاہ فاروق اعظم میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ27رمضان المبارک جمعہ الودع کادن تھا پاکستان بھی 14اگست 1947میں 27رمضان المبارک جمعہ الودع کوقائم ہواتھا،78سال ہوگئے اب27رمضان المبارک کو وفاقی شریعت عدالت نے پاکستان میں سود حرام قرار دیا۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ پاکستان کا بڑا فیصلہ تھا۔

1990میںسپرم عدالت نے فیصلہ دیا تمام لین دین سود پر ہوگا۔مگر قاضی حسین احمدؒ نے وفاقی شریعت عدالت میں اپیل کی کہ پاکستان میں سودکے بغیر نظام چل سکتا ہے۔سود کا لین دین کرنا اللہ اور رسولؐ سے اعلان جنگ کرنا ہے،تو پاکستان کے حکمران بہکاری نہیں بنے گے توکیا بنے گے۔حکمران آج بھی اپنے آپ کوبدل سکتے ہیں طاغوتی نظام نے دنیا کو تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن نسخہ کیمیاہ ہے،قرآن پر عمل کرکے ہی طا غوتی نظام کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔