لیگی ایم پی اے کے والد کو بیڈ روم میں بےدردی سے قتل کر دیا گیا

والد کے قتل کی اطلاع گھریلو سٹاف نے فون کے ذریعے دی۔میاں نوید علی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 6 مئی 2022 16:32

لیگی ایم پی اے کے والد کو بیڈ روم میں بےدردی سے قتل کر دیا گیا
پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2022ء) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نوید علی کے والد کو بےدردی سے قتل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکپتن سے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی کو گھر میں قتل کیا گیا۔ میاں نوید علی کے مطابق والد کے قتل کی اطلاع گھریلو سٹاف نے فون کے ذریعے دی۔

(جاری ہے)

والد کے قتل کی اطلاع لاہور میں ملی، پاکپتن جا رہا ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ریسیکیو حکام کے مطابق واقعہ 4 سے 5 گھنٹے قبل ہوا۔جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔جب کہ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ واقعے کے حقائق سامنے لاتے ہوئے ملزمان کو جلداز جلد گرفتار کیا جائے گا۔لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائے جائے گی۔