Live Updates

جمشید دستی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا معاملہ

پی ٹی آئی اراکین نے چئیرمین عمران خان کو جمشید دستی کو پارٹی میں نہ لینے کا مشورہ دے دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 10 مئی 2022 12:09

جمشید دستی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا معاملہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 10 مئی 2022ء ) کچھ دنوں سے یہ خبریں چل رہی تھیں کہ سابق ایم این اے و عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد خان دستی نے اپنی پارٹی پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم پی ٹی آئی ارکین نے پارٹی چئیرمین عمران خان کو جمشید دستی کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔گذشتہ روز خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں جمشید دستی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

جیو ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی اراکین نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف کو جمشید دستی کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا۔علاوہ ازیں اجلاس میں استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ارکان استعفی دے چکے، انہیں اس طرح قبول کیا جائے، تحریک انصاف کا کوئی رکن بھی استعفی کی تصدیق کے لیے پیش نہیں ہو گا۔

تحریک انصاف کو خدشہ ہے کہ اس کے 2 درجن سے زائد ارکان اسپیکر کے سامنے استعفوں کی تصدیق سے انکار کر سکتے ہیں۔پارٹی چئیرمین عمران خان کو پارٹی رہنماؤں نے کے پی کے مشتبہ ارکان کی فہرست دے دی جو استعفوں کی تصدیق سے انکار کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے۔فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں پورا ملک جام کر دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان سے سوال کیا کہ اسلام آباد پہنچنے کے بعد کا لائحہ عمل کیا ہو گا جس پر انہوں نے کہا کہ اگلا لائحہ عمل لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے کے بعد دوں گا۔لانگ مارچ اسلام آباد پہنچنے تک عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات