شوگرملز،وناسپتی مینوفیکچررزایسوسی ایشن کا حکومت کو چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بھرپورتعاون کا عندیہ

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے لئے وزیراعلی آفس میں اجلاسوں کا انعقاد

منگل 10 مئی 2022 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2022ء) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کے لئے وزیراعلی آفس میں اجلاسوں کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن اوروناسپتی مینوفیکچررزایسوسی ایشن نے چینی اور گھی کی قیمتوں میں کمی کیلئے بھرپورتعاون کا عندیہ دیا- ایم این اے ریاض الحق،اراکین پنجاب اسمبلی بلال یاسین، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، سعود مجیدنے اجلاسوں میں شرکت کی -چیئرمین پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن چوہدری ذکا اشرف اوردیگرعہدیداران -چیئرمین پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن طارق اللہ صوفی،سابق چیئرمین خواجہ عارف قاسم و دیگر عہدیداران نے اجلاسوں میں شرکت کی جبکہ سیکرٹری صنعت و تجارت احمد جاوید قاضی، سیکرٹری خوراک علی سرفراز، ڈی جی انڈسٹریز اور متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئی-بلال یاسین ایم پی اے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل صورتحال کے باوجود عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرے گی- پنجاب کے عوام کی فلاح مقدم ہے -عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے باہمی مشاورت سے فارمولا طے کیا جائے گا- چینی کی قیمتوں میں کمی کے لئے کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی ہے اور یہ کمیٹی تجاویز کاجائزہ لے کر فارمولا طے کرے گی-گھی کی قیمتوں میں کمی کے لئے گھی مینوفیکچررز سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا- وفود نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو ریلیف کی ہرممکن فراہمی کے لئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں ۔