قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالانا سپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے ،اٹارنی جنرل

بدھ 11 مئی 2022 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2022ء) اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے قائم مقام گورنر بننے سے انکار کر کے اپنی آئینی ذمہ داریوں اور حلف سے کیسے انکار کر سکتے ہیں،قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنااسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا۔

(جاری ہے)

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے قائم مقام گورنر پنجاب بننے سے انکار کے معاملہ پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی اپنی آئینی ذمہ داریوں اور حلف سے کیسے انکار کر سکتے ہیں،قائم مقام گورنر کی ذمہ داری سنبھالنااسپیکر کی آئینی ذمہ داری ہے۔ آرٹیکل 63اے کی تشریح سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس میں پیش ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں اٹارنی جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ بلائے گی تو وہ ضرور پیش ہونگے۔۔۔توصیف