چکوال،32سالہ نوجوان رکشہ ڈرائیور قتل

جمعرات 12 مئی 2022 19:33

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2022ء) محلہ پیر صحابہ ٹائون ڈب روڈ میں32سالہ نوجوان رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیاگیا۔ مقتول کے بھائی تنویر حیدر نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی محمد بشیر ولد محمد قدیر رکشہ چلاتا ہے جس کی عون علی ولد آفتاب حسین کیساتھ اچھی سلام دعا تھی اور دونوں جٹ بلڈنگ میٹریل پر ملتے اور وہاں بیٹھتے تھے۔

مقتول بشیر نے اسے بتایا کہ عون علی نے مجھے بلایا ہے میں ا سکے پاس ڈب روڈ پر جا رہا ہوں۔ اس دوران میں اور میرا بہنوئی غلام عباس ولد محمد اسلم جٹ بلڈنگ میٹریل کے پاس سے گزر رہے تھے کہ اچانک گولی چلنے کی آواز سنی ہم دونوں بھاگ کر ادھر اُدھر ہوگئے اور کمرے کے اندر عون علی پستول تیس بور اٹھائے کھڑا تھا جبکہ میرا بھائی خون میں لت پت زمین پر پڑا تھا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال لے جایاگیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

عون علی کی ہمشیرہ جو کہ ڈیڑھ ماہ سے غائب ہے جس کو محمد بشیر اپنے رکشے پر کالج لے جاتا تھا ، عون علی کو شبہ تھا کہ اس کی ہمشیرہ کے غائب ہونے میں میرے بھائی محمد بشیر کا ہاتھ ہے۔ اے ایس آئی زاہد اقبال نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں پہلے اقدام قتل اور بعد میں قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :