Live Updates

عمران خان سے ن لیگی رہنماء چو ہدری آصف علی کی ملاقات تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

جمعہ 13 مئی 2022 22:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما کالونی ڈویلپر چوہدری آصف علی نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے سر براہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے ایک ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس مو قع پر تحریک انصاف کے ضلعی اور صوبائی قیادت رائے حسن نواز اور شکیل خاں نیازی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

چو ہدری آصف علی نے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے تحریک انصاف کے چئیر مین کو یقین دلایا کہ ان کی کال پر کسی قر بانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ملک میں معاشی انصاف،قانون اور پارلیمنٹ کی بالا دستی اور آزادی کی جدو جہدمیں بھر پور حصہ لیں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ این ای148سے اب تحریک انصاف کو بہت ہی مضبوط امیدوار چو ہدری آصف علی دستیاب ہونگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات