مدھیہ پردیش میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک

ہفتہ 14 مئی 2022 11:59

بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2022ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ہفتہ کی صبح ضلع گونا میں فائرنگ کرکے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔