Live Updates

تحریک انصاف کو چرچ کے گراؤنڈ میں جلسےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، عطا اللہ تارڑ

تحریک انصاف چاہےتو کسی اورگراؤنڈ میں جلسہ کرلے،پرچم میں سفیدرنگ اقلیتوں کےحقوق کاضامن ہے، مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، لیگی رہنما کا بیان

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی ہفتہ 14 مئی 2022 11:36

تحریک انصاف کو چرچ کے گراؤنڈ میں جلسےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، عطا اللہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2022ء) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو چرچ کے گراؤنڈ میں جلسےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ تحریک انصاف چاہےتو کسی اورگراؤنڈ میں جلسہ کرلے۔ عطااللہ تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کوانتشارپھیلانےکی اجازت نہیں دیں گے، سیالکوٹ گراؤنڈ میں جلسہ کریں،کوئی نہیں روکےگا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پرچم میں سفیدرنگ اقلیتوں کےحقوق کاضامن ہے، مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، مسیحی برادری کےجزبات مجروع نہیں ہونےدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈوبتی ہوئی معیشت کوبچانےکی کوشش کررہے ہیں، چورڈاکو کوشورکرکےملک کودونوں ہاتھوں سےلوٹا گیا۔ واضح رہے تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔

دوسری جانب ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی جازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات