ویرات کوہلی کو کشمیر پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن میں مدعو کرنے کا فیصلہ
ہمیں کوہلی کو دعوت نامہ بھیجنا چاہیے، کھیلنے کا فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے ، میں نے نجم سیٹھی کو پی ایس ایل کیلئے بی سی سی آئی سمیت تمام کرکٹ بورڈز کو دعوت نامے بھیجنے کا مشورہ دیا تھا :راشد لطیف
ذیشان مہتاب منگل 17 مئی 2022 11:49
(جاری ہے)
واضح رہے کہ کے پی ایل کے پہلے سیزن سے قبل جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہرشل گبز نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ایونٹ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ہرشل گبز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’بی سی سی آئی کا پاکستان کے ساتھ اپنے سیاسی ایجنڈے کو برابری پر لانے اور مجھے کے پی ایل میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کرنا مکمل طور پر غیر ضروری ہے ،ساتھ ہی مجھے دھمکی دیتے ہوئے کہ وہ مجھے کرکٹ سے متعلق کسی کام کے لیے ہندوستان میں داخلے کی اجازت نہیں دیں گے، مضحکہ خیز ہے‘‘۔ راشد لطیف بھی ایونٹ کے اگلے سیزن سے پہلے پرجوش تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اچھے وسائل ملتے ہیں تو ہم اسے اچھے طریقے سے ستعمال میں لانے اور ایک اچھا ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی کوشش کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اور پاکستان سے باہر لوگ لیگ سے لطف اندوز ہوں۔ ایونٹ میں دو اضافی ٹیمیں حصہ لیں گی جس سے دوسرے سیزن میں ٹیموں کی تعداد 8 ہو جائے گی۔ کے پی ایل کا اگلا ایڈیشن اگست 2022ء کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ راشد لطیف کے مطابق ایونٹ کا ڈرافٹ جون میں ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ راولاکوٹ ہاکس نے مظفرآباد ٹائیگرز کو 7 رنز سے شکست دے کر گزشتہ سال کشمیر پریمیئر لیگ کا افتتاحی ایڈیشن جیت لیا تھا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.