جماعت اسلامی کی جانب سے بولٹن مارکیٹ کھارادربم دھماکے کی سخت مذمت
صوبائی دارالخلافہ کراچی میں تسلسل کے ساتھ ایک ماہ میں تیسرا بم دہماکہ حکومتی ناکامی ہے،محمد حسین محنتی
منگل 17 مئی 2022 16:15
(جاری ہے)
کراچی تا کشمور صوبہ سندھ اس وقت بدامنی کی لپیٹ میں ہے ۔صوبائی دارالخلافہ کراچی میں تسلسل کے ساتھ ایک ماہ میں تیسرا بم دہماکہ حکومتی ناکامی ہے،ایسا لگتا ہے کہ ملک کا معاشی حب کراچی دشمن قوتوں کے نشانے پر ہے ۔
سندھ میں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد ایسا لگتا ہے جیسے سندھ میں قانون نام کی کسی چیز کا نام ونشان نہیں ہے، ہر واقعے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکمراں بیان بازی کے علاوہ کچھ نہیں کررہی ہیں۔ بلوچستان،فاٹا کے بعد سندھ خصوصاً کراچی شہر دہشتگردوں کے نشانے پر ہے ، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے دعویدار ایجنسیوں کو چاہئے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے موثراقدامات کریں، شہر کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جہاں امن امان برباد کرکے ملک دشمن قوتیں پاکستان کی پہلے سے ابتر معاشی صورتحال کو مزید خراب کرنا چاہتے ہیں، ایک ماہ کے اندر تیسرا بم دھماکہ شہر میں موجود بھاری تعداد میں رینجرز اور پولیس اہلکاروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے، صوبائی امیر نے سندھ حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ بولٹن مارکیٹ بم دھماکے کی شفاف تحقیقات، ملوث دہشتگردوں اور ان کے اصل سرپرستوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، جانبحق افراد کے ورثاء کو مناسب معاوضہ اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔مزید قومی خبریں
-
اہل خانہ سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگنے والی لڑکی بازیاب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا تفصیلی دورہ علاج معالجے کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا
-
پی ٹی آئی واحد حقیقی سیاسی جماعت، باقی پارٹیز بوقت ضرورت بنیں، شاہد خاقان
-
جسٹس بابر ستار کیخلاف سوشل میڈیا مہم ،فیملی کا ڈیٹا لیک کرنے پر توہین عدالت کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا کلرکہار ٹراما سنٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا جارحیت کا شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پیغام
-
پاکستانی نژاد سیاح خاتون کو ہراساں کرنے والا اوباش گرفتار
-
نیب نے غیر معیاری دودھ اور دہی کی فروخت پر نوٹس لے لیا
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کے مابین ملاقات
-
چیچہ وطنی،جی ٹی روڈ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار کمسن بچہ جاں بحق
-
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 7 جون کو طلب
-
پی پی 32 گجرات، پرویزالٰہی کی مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.