نارنگ منڈی ‘شدید گرمی کے باعث تین افراد جاں بحق

منگل 17 مئی 2022 16:49

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) نارنگ منڈی میں گزشتہ روز شدید گرمی کے باعث تین افراد جاں بحق اور سکول کی دو بچیاں بے ہوش ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ نارنگ منڈی کے علاقہ میں سکینہ بی بی سمیت تین افراد غضنفر علی محلہ شریف پورہ اللہ رکھا گرمی کی شدت برداشتنہ کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے جاںبحق ہوگئے جبکہ نجی سکول میں دو بچیاں بے ہوش ہو گئیں ۔ واضح رہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے پریشان کن صورتحال اختیار کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :