اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا غیر قانونی پٹرول پمپس ، مشین ،تیل اور ایجنسیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن

بدھ 18 مئی 2022 14:48

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کامران حسین کی سربراہی میں پولیس ،میٹروپولیٹن کارپوریشن ا ور سول ڈیفنس نے ضلع بھر کے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے مارے ۔

(جاری ہے)

اس دوران ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی پٹرول پمپس ، مشین ،تیل اور ایجنسیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا، 13مشینیں آئل ٹینک اور دیگر سامان ضبط کرلیا، جبکہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :