عامر لیاقت حسین کو غرور نے ڈبویا ہے، مشی خان
آپ نے مرحوم جنید جمشید کی والدہ کیلئے جو کچھ آن ایئر کہا تھا میں وہ سن کر دنگ رہ گئی تھی، میری والدہ کیلئے ایسے کہتے تو منہ توڑ دیتی غرور کا سر نیچا ہی ہوتا ہے، اپنا علاج کروائیں ،یہاں سے جلد از جلد چلے جائیں ،آپ کی ایک دھیلے برابر بھی عزت نہیں ہے، اداکارہ
بدھ 18 مئی 2022 23:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آپ کا جو غرور ہے ناں، اس نے آپ کو ڈبو دیا ہے اور مکافاتِ عمل بھی ہے۔ مشی خان نے عامر لیاقت حسین کو یاد دلایا کہ آپ نے مرحوم جنید جمشید کی والدہ کے لیے جو کچھ آن ایئر کہا تھا میں نے وہ سنا تھا اور وہ سن کر میں دنگ رہ گئی۔
انہوں نے کہا کہوہ تو جنید جمشید بہت اچھے انسان تھے کہ انہوں نے سب سن کر صرف اتنا کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو یہ سب سن کر بہت زیادہ دکھ پہنچا ہے اور اس کے بعد ان کی وفات ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ خدا نہ کرے اگر آپ میری والدہ کیلئے یہ کہتے تو میں آپ کی آکر طبیعت صاف کرکے آپ کا منہ توڑ دیتی۔مشی خان نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ غرور کا سر نیچا ہی ہوتا ہے، اپنا علاج کروائیں اور یہاں سے جلد از جلد چلے جائیں کیونکہ اب یہاں آپ کی ایک دھیلے برابر بھی عزت نہیں ہے، آپ کے رونے پیٹنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اب بہت دیر ہوچکی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر کا اپنا ڈیبیو البم جاری کرنے کا اعلان
-
’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘کا روشن سنگھ سوڈھی لاپتہ،شکایت درج
-
کترینہ کیساتھ فلم کی پیشکش،ابرارالحق اتنی لمبی نہ چھوڑیں، مشی خان
-
نارضگیاں ختم ، بن بلائے گووندابھانجی کی شادی میں پہنچ گئے
-
آئی پی ایل کی غیرقانونی سٹریمنگ،تمنا بھاٹیہ، سنجے دت اور بادشاہ سائبر سیل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.