بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرنے والے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی اعزازات سے نوازا، شہدا کے ایوارڈز اہلخانہ نے وصول کئے

بدھ 18 مئی 2022 22:07

بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرنے والے افسروں اور جوانوں کو اعزازات ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرنے والے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کیلئے جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی اعزازات سے نوازا، شہدا کے ایوارڈز اہلخانہ نے وصول کئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق وطن عزیز کی حفاظت کیلئے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرنے والے افسروں اور جوانوں کو اعزازات سے نوازنے کیلئے جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد ہوئی، جس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجموعی طور پر 88 افسروں اور جوانوں کو اعزازات دیئے گئے 48 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، جبکہ 7 افسران، 3 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 30 جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا، شہداء کے اعزازات کے ان کے اہلخانہ نے وصول کئے، پروقار تقریب میں افسروں اور ان کے اہلخانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔