راولپنڈ ی ،موت کے کنویں میں موٹرسائیکل چلانے والا بازیگر جاں بحق

جمعرات 19 مئی 2022 16:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) راولپنڈی کے ایوب پارک میں سرکس کے موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے ہوئے بخت اللہ جاں بحق ہوگئے۔موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانے والے بخت اللہ حادثے کا شکار ہوئے تھے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکلسٹ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹرسائیکل گرگئی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنویں میں موٹرسائیکل چلاتے ہوئے بخت اللہ گر گئے تھے، ان کی بیٹی نے انہیں اٹھانے کی کوشش کی۔ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ بخت اللہ کو موت کے کنویں سے اٹھا کر باہر لے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :