Live Updates

عامر لیاقت نے اپنے آنسو شاہد آفریدی کے نام کردیئے

آفریدی، میرے درمیان تعلقات میں گھر کے سبب تناؤ لیکن یہ شخص اس قوم کا ہیرو، محب وطن، کھرا انسان ،سب سے بڑھ کر بیٹیوں کا باپ ہے، یہ سب سے بڑی وجہ ہے کہ قابل احترام ہے ،میں گذشتہ شب سے اشکبار ہوں لیکن اب میرے آنسو شاہد آفریدی کے نام: ٹویٹر پیغام

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 19 مئی 2022 16:58

عامر لیاقت نے اپنے آنسو شاہد آفریدی کے نام کردیئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مئی 2022ء ) شوبز انڈسٹری کے معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے اپنے آنسو قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے نام کردیئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مجھ پرتنقید ہورہی ہے، شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پرمبارک باد دی تو پتا تھا کہ تنقید ہوگی، مبارک باد دینے کا ہرگز کوئی سیاسی یا ذاتی مفاد نہیں تھا۔

اُن کا اس ویڈیو میں کہنا تھا کہ جو اچھا کام کرتا ہے ہمیں اُس کو سراہنا چاہیے، شہباز شریف نے اچھا کام کیا، اس لئے میں اُن کی تعریف کرونگا جب کہ عمران خان کے بارے میں سابق کھلاڑی نے کہا کہ وہ ایک بہت اچھے کھلاڑی تھے۔ اس ویڈیو کے بعد سابق کھلاڑی کے بارے میں سابق وزیراعظم عمران خان کے حامی سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرنا شروع کردی اور جلسے میں بینرز پر اُن کی تصویر پر بُرے بُرے جملے لکھے، جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اس واقعے پر معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ’’ شاہد آفریدی اور میرے درمیان تعلقات میں گھر کے سبب تناؤ لیکن یہ شخص اس قوم کا ایک ہیرو، محب وطن، کھرا انسان اور سب سے بڑھ کر بیٹیوں کا باپ ہے، یہ سب سے بڑی وجہ ہے کہ قابل احترام ہے، میں گذشتہ شب سے اشک بار ہوں وطن چھوڑنا معمولی غم نہیں لیکن اب میرے آنسو شاہد آفریدی کے نام‘‘۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات