پی سی بی کا سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں ایک لاکھ روپے اضافے کا اعلان
جمعرات 19 مئی 2022 23:38
(جاری ہے)
پی سی بی ویلفیئر پالیسی میں ترمیم کے بعد اب کسی بھی سابق ٹیسٹ کرکٹر کی وفات کے بعد ان کی پنشن ان کی اہلیہ کو پی سی بی سے وصول کرنے کا اختیار ہوگا۔
اس سے قبل کرکٹر کی وفات کے بعد ان کے قانونی ورثا کو صرف ایک مرتبہ ہی پنشن وصول کرنے کا حق تھا، جو ان کی کٹیگری کی بریکٹ کے مطابق 12 ماہ کے برابر تھی۔ پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی آخری مرتبہ جنوری 2019 ء میں اپ ڈیٹ کی گئی تھی لہذا پی سی بی نے آئندہ مہنگائی کی شرح کے مطابق ریٹائرڈ کھلاڑیوں کی پینشن میں سالانہ اضافے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سابق کھلاڑیوں کی پنشن میں اضافے اورپی سی بی ویلفیئر پالیسی میں دیگر ترامیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ کے امور کی سربراہی ملنے پران سے توقع تھی کہ وہ ہمیشہ موجودہ اور سابق کرکٹرز کے مفادات کی حفاظت اور ان کی فلاح کے لیے عملی اقدامات کریں گے ۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنا ایک اور وعدہ پورا کرنے میں کامیاب رہے اور ان ترامیم کے بعد اب کھلاڑیوں کی پنشن میں سالانہ اضافہ بھی ہوا کرے گا۔ رمیز راجہ نے مزید کہا کہ پنشن میں اضافے کے علاوہ پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں کے انتقال کے بعد ان کی بیوائوں کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا ہے۔ ایک سابق کرکٹر کی حیثیت سے وہ جانتے ہیں کہ کھلاڑیوں کے اہلخانہ کتنی قربانیاں دیتے ہیں ۔ یقین ہے کہ یہ ترامیم کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ان کی شریک حیات کے لیے بھی اطمینان کا سبب بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے کرکٹرز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں یہ ترامیم پی سی بی کے ان عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ وہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس کے علاوہ سابق کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے پی سی بی کا بینوولنٹ فنڈ پہلے ہی موجود ہے۔ پی سی بی پلیئرز ویلفیئر پالیسی میں تازہ ترین تبدیلیاںیکم جولائی 2022 سے نافذ العمل ہوں گی۔60سال یا اس سے زائد عمر کے کرکٹرز اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ سے شکست پر برٹش پاکستانی فینز قومی کرکٹ ٹیم سے مایوس
-
جس مزاج سے کھیلنا چاہیے وہ پوری طرح نظر نہیں آرہا، عماد وسیم کا پاکستان کی شکست پر ردعمل
-
آئی پی ایل کھیلنا پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے سے بہتر ہوتا، مائیکل وان کا یوٹرن
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آئی سی سی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے راولپنڈی میں فین پارک بنائے گا
-
بابر اعظم دوسرے ٹی ٹونٹی میں خراب کارکردگی دکھانے والے شاداب خان کے دفاع میں سامنے آگئے
-
شاہد آفریدی کا مڈل اوورز میں پاکستانی بیٹرز کے سٹرائیک ریٹ پر تشویش کا اظہار
-
بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں شکست کی وجہ بتا دی
-
پی ایس ایل فرنچائزز کو مستقل بنیادوں پر حقوق نہیں مل سکیں گے
-
ایتھلیٹ مونا خان کی گرفتاری پر پاکستان نے یونان سے قونصلر رسائی مانگ لی
-
زیادہ ٹی ٹونٹی رنز، بابر اعظم نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا
-
مضبوط پوزیشن میں آنے کے باوجود پاکستان فتح حاصل کرنے میں ناکام
-
تیسرا سالانہ میاں گلزار میموریل فلڈلائٹ فٹبال ٹورنامنٹ میں اکتالیس فٹبال کلب اورالعمر فٹبال کلب نے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.