بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرناانتہائی ضروری ہے، حفیظ اللہ ہادیہ

ایچ ایچ اسلامک اکیڈمی گلشن سرجانی تیسرٹائون میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب

اتوار 22 مئی 2022 18:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) بچوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کا رجحان ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتاہے، نجی تعلیمی ادارے انتہائی کم وسائل میں قوم کے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرتے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ ان کی سرپرستی کرے اور نجی تعلیمی سیکٹر کو مراعات دے۔یہ باتیں ہیومن ہیلپ ویلفیئر کے ادارے ایچ ایچ اسلامک اکیڈمی گلشن سرجانی تیسرٹائون میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی نے کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ادارے کے سربراہ ممتازعالم دین مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی نے کہاکہ ہمارامقصد غریب ونادار خاندانوں کے بچوں کو انتہائی کم فیس میں بہترین تعلیم کی فراہمی ہے ،بچہ چاہے ڈیفنس کا ہویاسرجانی کا اپنی صلاحیتوں سے آگے بڑھتاہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کیاجائے۔ ہیومن ہیلپ اسلامک اکیڈمی پسماندہ علاقے کے بچوں کی بہترین تربیت کرکے ان کی صلاحیتوں میں نکھار لارہی ہ ے اور یہ بچے بھی اب پوش علاقوں کے بچوں سے کم نہیں ہیں۔عید ملن پارٹی میں اکیڈمی میں زیر تعلیم بچے خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف کھیلوں میں بھی حصہ لیا ۔