سجاول میں گرمی کی لہرجاری ،43درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا، شدید گرمی میں بجلی کا بحران بھی جاری

اتوار 22 مئی 2022 20:20

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) سجاول میں گرمی کی لہرجاری ہے ،اتوارکو43درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا، شدید گرمی میں بجلی کا بحران جاری رہاجس سے عوام کو مزید پریشانی کا سامنہ کرناپڑا، گرم ہوا چلنے اور لو لگنے سے علاقے میں متعدد امراض پھیل گئے ہیں اور نجی اسپتالوں میں مریضوں کا رش دیکھنے میں آرہاہے، علاوہ ازیں شدید گرمی کے دوران ہیٹ ویو کی پیشگی اطلاع اور ہنگامی اقدامات کی ہدایات کے باوجود سرکاری سطح پر کہیں بھی انتظامات نظرنہیں آئے، سرکاری اسپتال میں شدید گرمی کے دوران بجلی بندش کے دوران متبادل انتظام نہ ہونے سے بھی مریضوں کو پریشانی کا سامنہ ہے۔

متعلقہ عنوان :