وفاقی پولیس نے 72 گھنٹوں میں منشیات فروشی سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے 24 ملزمان کو گرفتارکر لیا

5232گرام ہیروئن ، 1800 گرام چرس، ایک04تیس بور پسٹل، ایک کلاشنکوف، ایک 9ایم ایم پسٹل معہ ایمونیشن برآمد

اتوار 22 مئی 2022 21:00

K اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) وفاقی پولیس نے گزشتہ 72 گھنٹوں میں منشیات فروشی سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والے 24 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سی5232گرام ہیروئن ، 1800 گرام چرس، ایک04تیس بور پسٹل، ایک کلاشنکوف، ایک 9ایم ایم پسٹل معہ ایمونیشن برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات و شراب فروشوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈا?ن جاری رکھتے ہوئے گزشتہ 72گھنٹوں میں 18منشیات و شراب فروشوں سمیت 24ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جن میں ایس ایچ او تھانہ ترنول محمد اقبال گجر معہ ٹیم نے دوران سپیشل چیکنگ بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں منظر خان سکنہ ڈورے گا?ں ، لیاقت علی سکنہ ڈورے گا?ں ، سنت اللہ اور موسٰی شامل ہیں۔پولیس ٹیم نے ملزمان کے قبضے سے 2410گرام ہیروئن، ایک تیس بور اور ایک 9ایم ایم پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔اسی طرح تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں محمد رمضان عرف جانا، محمد حفیظ ،شاہ نواز اور بشارت علی شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے 2472گرام ہیروئن اور 110گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ مارگلہ پولیس نے تین ملزمان شہناز خان ، بابر خان اور علیم شاہ کو گرفتار کر کے 230گرام ہیروئن اور215گرام چرس برآمد کر لی۔تھانہ کوہسار پولیس نے پانچ ملزمان مرکز بوٹا، شہباز، ساجد ، شہزاد اور وحید کو گرفتار کر کے 30بور پسٹل اور شراب برآمد کرلی۔ تھانہ گولڑہ پولیس نے منشیات فروش دلاور کو گرفتار کر کے 1245گرام چرس، تھانہ شالیمار پولیس نے دو ملزمان ساغر اور سرفراز کو گرفتار کر کے 114بڑی اور چھوٹی بوتلیں شراب برآمد کرلی۔

اسی طرح تھانہ سہالہ پولیس نے ملزم علی خان کو گرفتار کر کے پسٹل تیس بور ، تھانہ کورال پولیس نے ملزم کامران کمال کو گرفتار کر کے ایک عدد کلاشنکوف معہ ایمونیشن،تھانہ شہزاد ٹا?ن پولیس نے ملزم مظہر اقبال سے پسٹل تیس بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تھانہ بنی گالہ اور رمنا پولیس نے دو ملزمان جمعہ گل اور قمر عباس کو گرفتار کر کے 230گرام چرس اور 120گرام ہیروئن برآمدکرلی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے تمام افسران کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں۔کہ وہ لائ اینڈ آرڈر ڈیوٹیز کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائیں۔ایگل و فالکن سکواڈز کو مزید متحرک کیا جائے اور سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔زونل ایس پیز خود ڈیوٹیز چیک کریں اور جوانوں کو بریف کریں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکی.