پنجاب اسمبلی میں ہونیوالے ڈرامے کے کردار تاریخ میں آئین اور جمہوریت کے غداروں کے طور پر یاد رکھے جائیں گے، شہزاد سعید چیمہ

اتوار 22 مئی 2022 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہونیوالے ڈرامے کے کردار تاریخ میں آئین اور جمہوریت کے غداروں کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہی کسٹوڈین آف دی ہاؤس کی بجائے ذاتی مفاد کے غلام نظر آتے ہیں۔ملک کے سب سے بڑے صوبے میں ایسے حالات پیدا کر کے چودھری پرویز الہی کن قوتوں کی خدمت کر رہے ہیں۔