Live Updates

اگر عمران خان پرامن رہتے ہیں تو اسلام آباد آنے دینا چاہیے، قمر الزمان کائرہ

عمران خان شوق سے اسلام آباد آئیں اور اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں،قانون کی خلاف ورزی اور صورتحال خراب نہیں کرنی چاہیے، مشیر امور کشمیر

اتوار 22 مئی 2022 21:35

اگر عمران خان پرامن رہتے ہیں تو اسلام آباد آنے دینا چاہیے، قمر الزمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور موجودہ حکومت کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان پر امن لانگ مارچ کرنا چاہتے ہیں تو میری ذاتی رائے میں انھیں اسلام آباد میں آنے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ یہ ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے، وہ شوق سے اسلام آباد آئیں اور اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں،انھیں قانون کی خلاف ورزی اور صورتحال خراب نہیں کرنی چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات