کوئٹہ ، شہید سعید احمد لہڑی کے قاتلوں کی تا حال عدم گرفتاری کئی سوالوں کو جنم دیتی ہے،لقمان کاکڑ

اتوار 22 مئی 2022 22:25

ح*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما لقمان کاکڑ نے کہا ہے کہ شہید سعید احمد لہڑی کے قاتلوں کی تا حال عدم گرفتاری کئی سوالوں کو جنم دیتی ہے ان کی شہادت کے دن انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرے کے شرکا کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ایک ہفتے کے اندر قاتلوں کو گرفتار کیا جائے گا لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان کے شہادت کو چار ہفتے گزرنے کے باوجود محکمہ پولیس کی جانب سے کیس کی تفتیش میں کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہ ہوسکی انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی ادارے ایک سیاسی کارکن کے قاتل کے معمے کو حل کرنے میں سست روی سے کام لے رہے ہیں تو یہ گمان کرنا ہماری خام خیالی ہے کہ ریاست کسی عام آدمی کو انصاف دلائے گی بلوچستان میں گزشتہ دو برس سے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے دن دیہاڑے لوگوں کو قتل عام جاری ہے یہاں نہ تو سیاسی کارکنان نہ علما کرام نہ تاجر اور نہ ہی اقلیتیں محفوط ہیں اور جب اس ظلم وستم اور محرومیوں کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے تو اس آواز کو دبانے کیلئے عوام پر مزید مظالم ڈھائے جا تے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید سعید احمد لہڑی کے قاتلوں کو گرفتارنے میں پولیس سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں قاتلوں کی گرفتاری تک بی این پی کے کارکنان چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔