منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ
یو ایس ایڈ کی گرانٹ سے دو یونٹوں کی اپ گریڈیشن مکمل، بجلی کی پیداوار شروع دونوں یونٹس کی مجموعی پیداواری صلاحیت 200سے بڑھ کر 270میگاواٹ ہوگئی واپڈا یو ایس ایڈ کی گرانٹ اور اپنے وسائل سے اپ گریڈیشن منصوبہ پر کام کر رہا ہے، تمام یونٹس کی مرحلہ وار اپ گریڈیشن ہوگی
پیر 23 مئی 2022 17:47
(جاری ہے)
ممبر(پاور) واپڈا جمیل اختر، منگلا ڈیم کے جنرل منیجر، منگلا ریفربشمنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر بھی اِس موقع پر موجود تھے۔
یو ایس ایڈ کی مشن ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ بحالی منصوبہ منگلا ڈیم کی تعمیر میں ہماری طویل شراکت داری پر استوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ با ت فخر کا باعث ہے کہ ہم منگلا ڈیم سے سستی بجلی اور زراعت کے لئے پانی سمیت دیگر فوائد حاصل کرنے کیلئے واپڈا کے اقدامات میں اِن کے شراکت دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دور میں منگلا ڈیم تعمیر کیا گیا تھا اس زمانے میں یہ اپنی نوعیت کا یعنی مٹی کی بھرائی سے بنایا گیا دنیا میں سب سے بڑا ڈیم تھا۔ یہ نہ صرف انجینئرنگ کے شعبہ میں متاثر کن کامیابی ہے بلکہ پاکستان۔ امریکہ کی دیرینہ دوستی اور اقتصادی تعاون کی بھی مثال ہے۔ قبل ازیں ممبر(پاور)واپڈا نے اپنے خیر مقدمی کلمات میں یوایس ایڈ کی جانب سے پاکستان کے پاور سیکٹر خصوصا منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ میں بھر پور تعاون پر اِن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پن بجلی کے ذرائع سے بھر پور استفادہ کیلئے واپڈا کی دوجہتی حکمت ِ عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا نہ صرف نئے پن بجلی منصوبے تعمیر کر رہا ہے بلکہ منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن سمیت پرانے پن بجلی گھروں کی مرمت اور اپ گریڈیشن پر بھی کام کر رہا ہے تاکہ نیشنل گرڈ میں سستی اور ماحول دوست پن بجلی کا تناسب بڑھایا جاسکے۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد پانی کی اضافی مقدار میسر آنے اور منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن میں بجلی پیدا کرنے کی مشینری اور آلات پرانے ہونے کی وجہ سے منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر کام کیاجا رہا ہے۔ منصوبے کا منظور شدہ پی سی۔ون 52 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔ یو ایس ایڈ منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کیلئے 150 ملین ڈالر بطور گرانٹ دے رہا ہے، جبکہ بقیہ رقم کا انتظام واپڈا اپنے وسائل اور قرض کے ذریعے کر رہا ہے۔منگلا اپ گریڈیشن منصوبے کی تکمیل پر منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی موجودہ پیداواری صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ سے بڑھ کر ایک ہزار 310 میگاواٹ ہو جائے گی۔ منگلا اپ گریڈیشن پراجیکٹ کو 11 مختلف پیکیجز میں تقسیم کیا گیا ہے، جس کو مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پراجیکٹ کے تحت ایک وقت میں صرف ایک سرنگ یعنی دو پیداواری یونٹوں کو بند کرکے اِن کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ واضح رہے کہ منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے پہلے چار یونٹ 1967 میں نصب کئے گئے تھے،یونٹ نمبرپانچ اور چھ1974 میں، یونٹ نمبرسات اورآٹھ1981 میں جبکہ آخری دو یونٹ یعنی یونٹ نمبرنو اوردس 1994 میں نصب ہوئے اور یوں منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی مجموعی پیداواری صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.