پانی کی شدید قلت ،ہمیں ذمہ دار شہری بن کر پانی کا استعمال کم کرنا ہوگا،شیری رحمان

پیر 23 مئی 2022 21:37

پانی کی شدید قلت ،ہمیں ذمہ دار شہری بن کر پانی کا استعمال کم کرنا ہوگا،شیری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے پانی کے حوالے سے عوامی آگاہی کے پیغام میں عوام سے پانی کے محتاط استعمال کی اپیلنکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں پانی کی صورتحال شدید قلت کی تصویر پیش کر رہی ہے،ہمیں ذمہ دار شہری بن کر پانی کا استعمال کم کرنا ہوگا،کوشش کریں کام کرنے کی جگہ پر، فیکٹریوں، کھیتوں، اور گھروں میں پانی کے استعمال کو کم کریں، شیری رحمانننے کہا کہ ہمارے دریاوں، بیراجوں اور کینالوں میں پانی کی شدید قلت ہے،دریائے سندھ خشک سالی کا شکار ہے،انہوں نے کہا کہ پانے ہے تو حیات ہے، پانی ہے تو سب کچھ ہے،اقوام متحدہ نے کہا کہ پاکستان میں 2025 تک پانی کی شدید ترین قلت ہوگی،ہمارا پانی کا فی کس استعمال دنیا میں سب سے زیادہ پانی کا استعمال کرنے والے چار ممالک میں ہوتا ہے،ہمیں بہت ہی ذمہ داری اور نظم و ضبط سے پانی کا استعمال کرنا ہوگا، شیری رحمانننے کہا کہ پانی ہمارہ ایک قومی ذخیرہ ہے، اسے بچانا ہمارہ قومی فریضہ ہے،ہم پانی کو احتیاط سے استعمال کر کے پاکستان کی حیات، زراعت، معیشت اور اپنی زندگی کو بچا سکے گے،آئیے مل کر پانی کا ذمہ داری سے استعمال کریں اور اپنے ذخائر کو بچائیں،