پی ٹی آئی والوں کے پاس کسی سوال کا جواب نہیں ہے، قائد حزب اختلاف نے ایوان میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
پیر 23 مئی 2022 21:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے پاس کسی سوال کا جواب نہیں ہے، قائد حزب اختلاف نے ایوان میں ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا، انہیں 44 ماہ کی اپنی حکومت کی کارکردگی بتانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سنجیدہ سیاسی قیادت نے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر آئینی و قانونی طریقہ سے ان کو اقتدار سے رخصت کیا، یہ رو دھو کر اپنے گناہوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے، انہوں نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، 22 کروڑ عوام کے پیٹ پر پتھر باندھ کر ان کی زندگی اجیرن کی، پٹرول بم گرائے، انتقام کی اندھی آگ میں بہنوں و بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالا، کشکول لے کر پوری دنیا میں گھومے، یہ آئی ایم ایف کا کشکول توڑنے اور خود کشی کی بات کرتے تھے، یہ ہر امتحان میں ناکام رہے، اعلیٰ عدالت نے کہا کہ انہوں نے آئین توڑا، قانون کی خلاف ورزی کی، یہ صرف نعرے لگا سکتے ہیں، انہیں چاہیے تھا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے حکومت کرتے، انہوں نے وفاق کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی وہی ڈرامہ کیا، حکومت سے چمٹے رہنے کے لئے قانون شکنی اور آئین شکنی کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر پنجاب اسمبلی کا کردار سب کے سامنے ہے، یہ صرف ایک کام کرتے ہیں چیختے اور چلاتے ہیں، اگر یہ غریبوں کو غربت سے نکالتے تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، اتحادیوں نے ان کی حرکتوں کی وجہ سے ان کا ساتھ چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کا ایک ہی مشن ہے، ملک بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی اقدار کا خیال رکھنا چاہیے، ان کو عدالت اور منتخب نمائندوں نے اپنے ووٹ سے نکالا ہے، یہ ایک فرد کو خوش کرنے کے لئے اس پر بین نہ کریں، اپنے کارناموں کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی جا رہی ہے، اس حوالے سے مشترکہ آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، پہلے پاکستانی ہیں، پھر کسی سیاسی جماعت سے تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال ہے، حریت رہنما یاسین ملک کو عالمی قوانین اور بھارتی آئین کے تحت بنیادی حقوق کے تناظر میں تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی بھارت پر دبائو ڈالنا چاہیے اور یاسین ملک کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.