فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کاروائیاں،جعلی آئس کریم کے دو یونٹس سیل

منگل 24 مئی 2022 12:36

فوڈ سیفٹی اتھارٹی  کی   کاروائیاں،جعلی آئس  کریم کے دو یونٹس سیل
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مردان میں مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے جعلی آئس کریم کے دو یونٹس سیل کر دیئے ۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق سیل کئے گئے آئس کریم یونٹس میں زائد المعیاد کیمکلز، مضر صحت رنگ استعمال کیا جارہا تھا جبکہ صفائی کی صورتحال بھی نہایت ناقص پائی گئی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے یونٹس سے 400 کلو سے زائد دیگر برانڈز کے نام پر پیکنگ میٹریل بھی ضبط کر لیا ہے فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے کہا کہ مس لیبل و مضر صحت آئس کریم تیار کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہےگی۔

متعلقہ عنوان :