جنگل و جنگلی حیات انسانی زندگی ،سماج کیلئے ضروری ہیں ،ان کی وجہ سے انسانیت محفوظ ہوتی ہے، نیشنل پارٹی

سلیمان اور شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پانا نااہلی اور غفلت کی انتہا ہے، ترجمان

منگل 24 مئی 2022 16:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ کوہ سلیمان اور شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پانا نااہلی اور غفلت کی انتہا ہے۔جنگلات اور جنگلی حیات کا اس طرح کا نقصانات تشویشناک ہے۔ یہ خطہ پہلے ہی سے ماحولیاتی تبدیلی کے زیر اثر ہے اور ایسے میں جنگلات کا صفایا ہونا مذید لمحہ فکریہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ جنگل و جنگلی حیات انسانی زندگی اور سماج کے لئے ضروری ہیں جنگلات اور درختوں کی وجہ سے انسانیت محفوظ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ افسوس امر یہ ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے شیرانی اور کوہ سلیمان کے جنگلات کو آگ نے لپیٹ میں لیا ہے جہاں انسانی جانوں اور قیمتی جنگلات کے ضیاع ہونے کے امکانات ہیں۔ لیکن حکومت اپنے اندرونی بحران اور اختلافات کا شکار ہے جبکہ حالیہ طوفانی آگ نے لوگوں روزگار سمیت ہر چیز کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا لیکن حکمرانوں کے کانوں میں جو تک نہیں رینگتی۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومتی غفلت و نااہلی کی تحقیقات اور آگ لگنے کے محرکات کو سامنے لایا جائے۔یہ ایک قومی نقصان ہے اور اس کے ذمہ داروں کو سامنے لاکر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :