ٴْایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کا کوئٹہ شہر میں بلا اجازت سڑکوں کی تو ڑ پھوڑ کا نوٹس , متعلقہ حکام کو دوٹوک اقدامات کی ہدایت ،تمام متعلقہ محکموں کو سڑکوں کی توڑ پھوڑ سے قبل بلدیہ عظمی کی تحریری اجازت لینی ہوگی ) پہلے سے جاری اجازت ناموں کی از سرنو تجدید کی جائے گی، شوکت علی کی توڑ پھوڑ سے قبل این او سی نہ لینے پر برہمی

منگل 24 مئی 2022 19:55

ٴْ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2022ء) ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن نے کوئٹہ شہر میں بلا اجازت سڑکوں کی تو ڑ پھوڑ اور اکھا ڑ پچھاڑ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو دوٹوک اقدامات کی ہدایت کردی ، تمام متعلقہ محکموں کو سڑکوں کی توڑ پھوڑ سے قبل بلدیہ عظمی کی تحریری اجازت لینی ہوگی ، پہلے سے جاری اجازت ناموں کی از سرنو تجدید کی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مختلف سرکاری و پرائیویٹ محکمے اور شہریوں کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی اکھاڑ پچھاڑاور توڑپھوڑ سے شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے اور آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے قواعد کے مطابق کسی بھی کمپنی ،محکمے یا انفرادی طو رپر کوئی بھی شہر اس وقت تک سڑک پر کھدائی نہیں کرسکتا جب تک اس کی باقاعدہ اجازت نہ لی جائے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ شوکت علی نے گزشتہ روز متعلقہ برانچز کو سخت اقدامات کی تاکید انہوںنے اس بات پر برہمی کا اظہارکیاکہ بلدیہ عظمی کوئٹہ کی حدود میں سڑکوں کی توڑ پھوڑ اور اکھاڑ پچھاڑ سے قبل این او سی کیوں نہیں لی جاتی انہوں نے انجئنیرنگ برانچ کو ہدایت کی کہ جتنے بھی اجازت نامے پہلے سے جاری ہوئے ہیں ان کی تجدید کی جائے اس کے علاوہ میٹروپولیٹن کے تمام ملازمین اور بالخصوص اینٹی اینکروچمنٹ کے تمام زون انچارج صاحبان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کوئٹہ شہر میں جہاں کہیں بھی روڈ کٹنگ نظر آئے س پر فورا ایکشن لیا جائے ۔