حکومت جے سی سی کےآئندہ اجلاس میں تین کنیکٹیویٹی پراجیکٹس شامل کرے گی، پلاننگ کمیشن حکام

بدھ 25 مئی 2022 13:31

حکومت جے سی سی کےآئندہ اجلاس میں تین کنیکٹیویٹی پراجیکٹس شامل کرے گی، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری پر مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے آئندہ اجلاس کے دوران حکومت تین بڑے کنیکٹیویٹی پراجیکٹس کو شامل کرنے کی خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن حکام کے مطابق ان تین منصوبوں میں مانسہرہ-مظفرآباد ایکسپریس وے، بابوسر ٹنل اور ژوب-ڈی آئی خان ہائی وے شامل ہیں۔وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان تینوں منصوبوں کو 2022 کے جے سی سی میں شامل کرنے کے لیے ترجیح دی جائے۔