لانگ مارچ کے باعث ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہری رٴْل گئے

کئی گھنٹوں سے بس اڈوں پر اِدھر اٴْدھر بھاگ رہے ہیں ،ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی، مسافروں کو دہائیاں

جمعرات 26 مئی 2022 13:44

لانگ مارچ کے باعث ٹرانسپورٹ بند ہونے سے شہری رٴْل گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) پی ٹی آئی کے حکومت مخالف لانگ مارچ کی وجہ سے شہری کئی مسائل سے دوچار ہیں جس میں ٹرانسپورٹیشن بند ہونے سے دیگر شہروں میں جانے والے مسافر رٴْل گئے۔گزشتہ 2 روز سے لاہور سے دوسرے شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ لانگ مارچ کی وجہ سے بند رہی جس کی وجہ سے مسافر رل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کئی مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ کئی گھنٹوں سے بس اڈوں پر اِدھر اٴْدھر بھاگ رہے ہیں مگر انہیں ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی۔

بعض مسافروں نے بس اڈوں میں بینچوں پر ہی بستربچھا لیے ، اس صورتحال میں کئی مسافر سامان چوری ہونے کی بھی شکایات رتے دکھا دیے۔دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ2 روز سے بسیں نہیں چل رہیں، کاروبار بند ہونے کی وجہ سے شدید نقصان ہو رہا ہے بعد ازاں صورتحال معمول پر آگئی ۔