Live Updates

عمران خان کی محبت ہمارے دل سے نہیں نکال سکتے، راجہ اظہر

جمعرات 26 مئی 2022 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر نے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھ کراچی ایئرپورٹ کے لاونج میں پولیس نے ناروا سلوک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے تین گھنٹے تک گھماتے رہے، میں مذمت کرتا ہوں پنجاب پولیس اور سندھ پولیس کی، میں ایڈیشنل آئی جی کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا، عمران خان کی محبت ہمارے دل سے نہیں نکال سکتے۔راجہ اظہر نے کہا ہے کہ ہم سیاسی قیدی بن چکے ہیں، اب آپ ہمیں نہیں ڈرا سکتے، ماں اور بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم جناح اسپتال جا رہے ہیں، زخمی کارکنان کی عیادت کرنے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات