جعلی ڈگری کیس ، وفاقی وزیر شازیہ مری نے الیکشن ٹریبونل میں بیان ریکارڈ کرادیا ، سماعت13اگست تک ملتوی

ہفتہ 28 مئی 2022 16:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) وفاقی وزیر شازیہ مری نے جعلی ڈگری کیس میں الیکشن ٹریبونل میں بیان ریکارڈ کرادیا جبکہ کیس کی سماعت13اگست تک ملتوی کردی گئی ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی حلقہ216سانگھڑ سے کامیاب پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار شازیہ عطا مری کے خلاف درخواست کی سماعت ایک رکنی الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس امجد سہتو کے روبرو ہو ئی ۔وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئر پرسن شازیہ عطا مری نے ٹریبونل میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا جبکہ عدالت نے دوطرفہ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سماعت 13اگست تک ملتوی کردی۔ وفاقی وزیر شازیہ عطا مری کے خلاف درخواست الیکشن ٹریبونل میں کشن چند پروانی نے دائر کی ہے ۔