تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری اضافہ کیا جائے، ٹرانسپورٹرز کی صوبائی وزیر شرجیل میمن سے اپیل
ہفتہ 28 مئی 2022 23:55
(جاری ہے)
اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سمیت روٹس کے اجازت ناموں، گاڑیوں کی فٹنس اور کراچی شہر کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں انٹر سٹی ، انٹرا سٹی اور انٹرا پراونس سمیت دیگر ایسوسی ایشن نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ایسی گاڑیاں جو سڑکوں پر لانے کے قابل نہیں ان کے خلاف سختی کریں گے۔ 1 اگست تک ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں درست کرالیں ، ٹائم لائن کے بعد گاڑیوں کو سڑکوں پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونھیں والی گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ روٹس پرمٹس جاری ہونے کے بعد گاڑیاں نہ چلانے والوں کے اجازت نامے ایک ہفتے میں منسوخ کئے جائیں اور روٹ پرمٹس کی تجدید تین سال کے بجائے ایک سال میں کرانے کی پالیسی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا ٹارگٹ ہے کہ کراچی شہر میں ایک دو سال میں بڑی تعداد میں جدید ایئر کنڈیشنڈ بسیں لائے۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ارشاد بخاری ،حاجی تواب ، سندھ انٹرا سٹی بس سروس کے شبر منیب ، ربنواز مظفر ، سندھ بس اونر ایسوسی ایشن افضل شیخ سمیت چنگچی رکشہ ایسو سی ایشن و دیگر نمائندہ تنظیمیں شریک۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری مشتاق احمد شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.