کلرسیداں،محکمہ سوئی گیس کی ٹیم کی بیول آمد، پیپلزپارٹی یوسی بیول کے صدر حافظ عمران منظور کے آفس میں اجلاس منعقد

ہفتہ 11 جون 2022 23:50

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2022ء) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور امیدوار برائے ایم پی اے پی پی آٹھ راجہ خرم پرویز کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سوئی گیس کی ٹیم کی بیول آمد پیپلزپارٹی یوسی بیول کے صدر حافظ عمران منظور کے آفس میں اجلاس منعقد۔

(جاری ہے)

یوسی بیول کے مختلف موضوع جات کے سروے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں جس میں حافظ عمران منظور ،فوکل پرسن ملک نعمان ،طارق مرزا، خورشید چوہدری ،طالب رضوان، مظہر چوہدری، عمران چوہدری، شبیر ہفیال، چوھدری عاقب، شبیر چوہدری، جاوید آف گولین ،شکیل آف گولین اور لالا شبیر شامل ہیں ، جن علاقوں میں گیس کی سہولت میسر نہیں تو ان لوگوں سے رابط کر سکتے ہیں ۔

اس موقع پر حافظ عمران منظور اور ملک نعمان طارق کا کہنا تھا کہ سروے ٹیم جس بھی موضوع میں جائے وہاں کے رہائشیوں سے گزارش ھے کہ عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔\378