Live Updates

عمران خان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے، رانا ثنا اللہ

پاکستان تحریک انصاف نے تو فیٹف پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا، رانا ثنا اللہ کی گفتگو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 19 جون 2022 11:58

عمران خان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے، رانا ثنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 19جون2022) ‏وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہعمران خان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے تو فیٹف پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر تنقیدکی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اپنے لوگوں نے معلومات دیں کہ وہ پاگل آدمی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی مرضی کے جج بنا کر اپوزیشن کو سزائیں دینے کا پروگرام بنایا ہوا تھا،عمران خان کو ہٹانے کی ایک وجہ یہ بھی تھی۔

(جاری ہے)

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پر کچھ کیا ہی نہیں، اس معاملے میں کچھ کردار تو اسٹیبلشمنٹ کا ہے جس نے فیٹف قانون سازی پر اتحادی جماعتوں کو سابق حکومت کے ساتھ ٹیبل پر بٹھایا ورنہ عمران تو اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ ملانے کو تیار ہی نہ تھے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات