ٹرین مارچ ظالمانہ، فرسودہ نظام کیخلاف جہاد ہے، سراج الحق
مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے عوام کا سب کچھ چھین لیا ہے ،روٹی کپڑے اور ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا، امیر جماعت اسلامی
ہفتہ 25 جون 2022 14:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے طوفان نے عوام کا سب کچھ چھین لیا،ایک طرف غریبوں اور مجبوروں کے فاقے اور دوسری جانب حکمرانوں کے قہقہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرین مارچ ظالمانہ، کرپٹ اور فرسودہ نظام کیخلاف جہاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایوانوں، گلی کوچوں میں قوم کی ترجمانی بھرپور طریقے سے کی جائیگی۔ انہں نے کہا کہ ملک میں پہلے وسائل کی کمی پہلے تھی نہ اب ہے، مسئلہ کرپٹ نظام اور اس کے رکھوالے ہیں۔ٹرین مارچ سے قبل رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکمران ملکی نہیں آئی ایم ایف کے مفادات پر کام کر رہے ہیں، معیشت بند گلی میں پہنچ چکی ہے جس سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو نچوڑ کر رکھ دیا ہے، حکمرانوں کی پالیساں میرا چور زندہ باد اور تمہارا چور مردہ باد کے علاوہ کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے مافیا کو نوازا ہے، روٹی کپڑے اور ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے تمام شرائط مکمل ہونے پر سوائے شاباش کے کچھ نہیں دیا۔مزید اہم خبریں
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
-
ٹرانس فیٹس، انسانی صحت کے خاموش دشمن
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
-
چین کا چانگ ای 6 مشن بین الاقوامی تعاون کا عملی مظاہرہ ہے، سفیر خلیل ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
-
پاکستان میں 22 ملین لڑکے اورلڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک نہیں ہیں، اقوام متحدہ
-
ماہواری سے میناپوز تک: خواتین کو ذہنی اور جسمانی مسائل سے کیسے نمٹنا چاہیے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.