آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس کے اعزاز سے نواز دیا گیا

اتوار 26 جون 2022 15:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2022ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں انہیں باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف پر کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس سے نوازا گیا۔