بینظیرآباد کے پولنگ اسٹیشنز سے سامان چھین لیا گیا، کندھ کوٹ میں پولنگ کا عملہ ہی اغوا
الیکشن کمیشن نے واقعات کا نوٹس لے لیا، انتظامیہ اور ڈی آر او کو ایکشن کی ہدایت
اتوار 26 جون 2022 16:00
(جاری ہے)
نواب شاہ کے سوشل سیکیورٹی پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل جاری تھا کہ مسلح افراد دیواریں پھلانگ کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوے۔
مسلح افراد نے عملے اور پولیس کو یرغمال بنالیا جس کے بعد پولنگ کا عمل معطل ہوگیا۔ اس دوران مسلح افراد نے پولنگ عملے کو تشدد کانشانہ بھی بنایا۔ بعد ازاں مسلح افراد بیلٹ پیپرز اور پولنگ کاسامان اٹھا کر لے گے۔اس کے علاوہ کندھ کوٹ کی یونین کونسل ددڑ کے پولنگ اسٹیشن ٹوڑی میں بھی مسلح افراد نے فائرنگ کی اور بیلٹ باکس اور انتخابی عملے کو اٹھا کر ساتھ لیگئے۔دوسری جانب تھرپارکر کے کھٹکری پولنگ اسٹیشن سے بھی 300 بیلٹ پیپرز چوری ہوگئے۔ پولنگ اسٹیشن کے پریزائیڈنگ آفیسر نے کہا کہ یہاں 1200 بیلٹ پیپرز رجسٹرڈ ہیں جب کہ 300چوری ہوگئے ہیں۔سندھ کے 4 ڈویژنز کے 14 اضلاع میں 9 ہزار پولنگ اسٹیشنز پر بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے، جہاں 21 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں اترے ہیں جب کہ 900 سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.