جاوید میانداد، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی پاکستان جونیئر لیگ کے مینٹورز مقرر
بدھ 29 جون 2022 15:50
(جاری ہے)
سابق کپتان جاوید میانداد لیگ کے مینٹور کی حیثیت سے تمام ٹیموں کے مینٹورز کی سرپرستی کریں گے۔
یہ چاروں کرکٹرزلیگ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کی مینٹورنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پی جے ایل کے ایمبیسڈرز بھی ہوں گے، جو اپنے تجربے اور علم کی بدولت دنیائے کرکٹ میں لیگ کی پذیرائی کا سبب بنیں گے۔پی جے ایل کی باقی تین ٹیموں کے مینٹورز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انہیں شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی جیسے معروف ستاروں کو پی جے ایل کی ٹیموں کا مینٹورز مقرر کرنے پر بہت خوشی ہے۔یہ تینوں کھلاڑی نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے اپنی انتھک محنت سے دنیا بھر کے میدانوں میں شاندار کامیابیاں سمیٹ کر یہ مقبولیت حاصل کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرن سیمی، شاہد آفریدی اور شعیب ملک کی لیگ میں شرکت اس بات کی بھی تصدیق کرتی ہے کہ پی جے ایل ایک کامیاب ایونٹ ہوگا اور یہ مختلف انداز سے پاکستان کرکٹ کے معیار میں بہتری لانے کا سبب بنے گا۔ وہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئے اثاثے تیار کرنا چاہتے ہیں اور پی جے ایل اسی منزل کی جانب بڑھتا ایک بڑا قدم ہے۔جاوید میاندادسابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد کاکہنا ہے کہ انہوں نے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ بننے کو ہمیشہ انجوائے کیا ہے اور پی جے ایل کی مینٹورنگ انہیں کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے ذریعے دوبارہ میدان میں واپسی کا موقع فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جونیئر لیگ ایک دلچسپ اور منفرد پراڈکٹ ہے،وہ اس لیگ کو گیم چینجر کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جونیئر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں شمولیت پر بہت خوش ہیں۔وہ اس پراجیکٹ کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ ایونٹ نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کا سبب بنے گا۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ 2016 سے پاکستان کرکٹ کے نظام کا حصہ ہیں اور اس دوران انہوں نے کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کو تیزی سے آگے آتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس ایونٹ میں انہیں پاکستان کے نوجوانوں کے ساتھ مزید قریب سے کام کرنے کا موقع ملے گا۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنے کے حامی رہتے ہیں۔ اگر ٹی20 کرکٹ کھیل کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کی نشاندہی کا ایک ذریعہ ہے، تو ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ہمیں اس کرکٹ میں بھی نئے آئیڈیاز متعارف کروانے کی ضرورت ہے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل سکواڈ کے مینٹور کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھانا ان کے لیے ایک نیا تجربہ ہوگا۔ وہ اس نئے رول میں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ ملک میں موجود ٹیلنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں یہ ٹورنامنٹ اپنے افتتاحی ایڈیشن میں ہی دنیا ئے کرکٹ کو کم از کم 6باصلاحیت کرکٹرز دریافت کردے گا۔آل رانڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان جونیئر لیگ کی ایک ٹیم کا مینٹور مقرر ہونے پر فخر ہے۔ پہلی مرتبہ 1998 میں انڈر 19 ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے بعد سے مختلف سطح کی کرکٹ کھیلنے کے باعث وہ اس ٹورنامنٹ کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ شعیب ملک نے کہاکہ ان کے نزدیک پاکستان جونیئر لیگ پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں بہترین اضافہ ہے ۔ ڈومیسٹک کیلنڈر کے تحت انڈر 19 کھلاڑیوں کو پچاس اوورز اور تین روزہ طرز کی کرکٹ تو ملتی ہے تاہم اب پی جے ایل کے ذریعے انہیں ٹی 20کرکٹ کھیلنے کا بھی موقع ملے گا جو اس کیلنڈر کو بھی مکمل کردے گا۔پاکستان جونیئر لیگ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائے گی ، جہاں پوائنٹس ٹیبل پر براجمان چار ٹاپ ٹیمیں پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی۔ ابتدائی دو ٹیمیں کوالیفائر کھیلیں گی ، جس کی فاتح سائیڈ فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔کوالیفائر ہارنے والی ٹیم کو فائنل میں رسائی کا ایک اور موقع ملے گا۔ دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ٹیمیں ایلیمنٹر 1 میں مدمقابل ہوں گی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم کوالیفائر ہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی، اس میچ کی فاتح سائیڈ فائنل میں رسائی حاصل کرے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.