وزیراعلیٰ حمزہ شہبازکا سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پراظہار افسوس

بدھ 29 جون 2022 23:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سرگودھا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔