اسلام آباد ہائیکورٹ ،برمی منشیات سمگلر ابراہیم کوکو کیس میں ملزم کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق عدالتی حکم پر عدم عملدرآمد کی درخواست میں ایڈیشل سیکریٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب

جمعرات 30 جون 2022 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے جعلی دستاویزات پر پاکستان لائے جانے والے برمی منشیات سمگلر ابراہیم کوکو کیس میں ملزم کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق عدالتی حکم پر عدم عمل درآمد درخواست میں ایڈیشل سیکریٹری داخلہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماعت کے دوران عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت (آج )جمعہ تک کے لئے ملتوی کردی۔

واضع رہے کہ جعلی دستاویزات پر پاکستان لائے جانے والے غیر ملکی شہری ابراہیم کوکو اڈیالہ جیل میں قید ہے،جومنشیات کیس میں تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ ہوا اور اسے پاکستان میں سزا سنائی گئی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا جس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا۔