سعودی عرب ،اسلحہ دکھا کر لڑکیوں کو دھمکانے والے تین ملزمان پولیس نے دھر لئے

ہفتہ 2 جولائی 2022 12:25

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی پولیس نے دو لڑکیوں کو اسلحے کے زور پر دھمکانے میں ملوث دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین مقامی افراد جن میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں دو لڑکیوں کو اسلحہ دکھا کر خوف زدہ کر رہے ہیں۔

پولیس نے ویڈیو کی چھان بین کے بعد ان میں نظر آنے والے مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ویڈیو میں خواتین کی بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے۔ خواتین کو دھمکانے والے ملزمان اور لڑکیوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے۔ریاض پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ تینوں ملزمان سعودی شہری ہیں جن میں دو خواتین ایک مرد ہے۔