Live Updates

جنید صفدر نے قانون کی ڈگری حاصل کرلی، مریم نواز تقریب میں شریک نہ ہوسکیں

ہفتہ 2 جولائی 2022 22:41

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن کی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی، تاہم ان کے کانووکیشن میں مریم نواز شریک نہیں ہوسکیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے سوشل میڈیا پر دئیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ جنید نے ایل ایل بی کی ڈگری کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی، مریم نواز بیٹے کی اس خوشی میں شامل نہ ہو سکیں۔پرویز رشید نے کہا کہ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کے مطالبے پر عدالتی تحویل میں ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مریم بیٹی مبارک باد کی مستحق بھی ہیں اور داد کی بھی، مریم نواز نے ذاتی خوشیاں جمہوری جدوجہد کے لیے قربان کردیں۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات